بحمدللہ تعالیٰ، خدام الدین کے تاریخی شماراجات کی سکیننگ کے بعد، ہم اس ویب سائٹ پر ترجمان الاسلام کے شماراجات کی سکیننگ پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔جیسے جیسے شماراجات دستیاب اور سکین ہوتے جائیں گے، وہ اسی صفحہ پر درج کیے جاتے جائیں گے، انشاءﷲ۔(وماتوفیقی الاباللہ)
ترجمان الاسلام کا آغاز بھی حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمةﷲعلیہ نے کیا تھا اور اسکا مقصد سیاسی موضوعات پر آگاہی عوام میں پھیلانا تھا۔ انکی وفات کے بعد یہ سلسلہ انکے فرزند جناب حضرت مولانا عبیدﷲانور رحمة ﷲعلیہ نے پوری آب وتاب کےساتھ جاری رکھا۔ انکی وفات کے بعد یہ تمام شماراجات کسی ایک لائبریری یا کتب خانہ میں دستیاب نہ تھے۔ ٹیکسلا میں جناب صلاح الدین صاحب نے کئی سال کی محنت سے ان تمام رسائل کو ملک بھر سے اکٹھا کیا اور سکیننگ کے سلسلے کو شروع کیا۔ اب یہ رسالے استفادہ عام کے لیے دستیاب ہیں۔